• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 5 ملکوں کے دورے پر روانہ

امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان، قطر سمیت 5 ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

امريکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد امن مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے اوسلو، اسلام آباد، دوحہ، کابل اور صوفیہ جائیں گے۔

افغانستان میں امریکی مندوب قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کو آگے بڑھانے پر زور دیں گے، زلمے خلیل زاد اسلام آباد میں انٹرا افغان مذاکرات میں پاکستانی تعاون پر بات کریں گے۔

زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد کابل حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کو عملی جامعہ پہنانا ہے۔

تازہ ترین