• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے لیےایک عذاب بن چکی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن  کے رہنما سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی تمام اپوزیشن پارٹیوں میں اتفاق رائے ہے، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے لیےایک عذاب بن چکی ہے۔ 

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  لوگ بے روزگاری کی وجہ سےخود کشیوں پر مجبور ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ خاتون خانہ گھر کا بجٹ نہیں چلا سکتیں، حکومت کو معیشت چلانے کی الف ب کا نہیں پتا، غلط اقدامات اٹھانے سے ہر تدبیر الٹی ہو رہی ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان کو بچانےکے لیےنیا راستہ تلاش کرنا پڑےگا،  آزاد اور منصفانہ الیکشن ہوں تاکہ حقیقی نمائندے سامنے آسکیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت شوگر مافیا، آٹا مافیا، ڈرگ مافیا اور تیل مافیا کو پیسا کھلا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمراں نیب کےذریعے ق لیگ کو ڈرا رہی ہے، ق لیگ کو ملک بچانے کےلیے سوچنا پڑے گا۔

تازہ ترین