• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : کورونا وائرس کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی


بھارت کی ریاست بہار جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے تو وہیں دوسری جانب سیلاب نے روزمرہ کی معمولات درہم برہم کردی ہے۔

بھارتی ریاست بہار میں سیلاب نے اب تک 10 اضلاع کے 3 ہزار سے زیادہ گاؤں کو اپنی زد میں لے لیا ہے، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں سیلاب سے دس افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بہار کے دس اضلاع کے تقریبا 3 ہزار گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب سے کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، کسانوں کا نقصان ان کی مویشیوں کی ہلاکت کی وجہ سے زیادہ ہوا ہے۔

بہار میں سیلاب کا قہرندیوں میں ہو نے والے مسلسل کٹاؤ کے باعث متعدد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئی ہیں وہیں مختلف دریاؤں کے کٹاؤ سے 15 سو سے زیادہ مکان زمین بوس ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مشرقی چمپارن میں بند ٹوٹ جانے سے درجنوں گاؤں میں سیلاب کا پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے گوپال گنج، بیتیا، مظفر پور وغیرہ اضلاع کے متعدد علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔

تازہ ترین