• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مایا علی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

مایا علی آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ، مایا علی کی جانب سے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں ۔

مایا علی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورت تصاویر پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔


مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی سالگرہ نہایت سادہ سے لباس میں منائی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

پاکستان شوبز کے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی مایا علی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔


مایا علی کی سالگرہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہایت کم افراد کے درمیان ایک سے زائد کیک کاٹ رہی ہے ۔

پا کستان شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں کی جانب سے بھی مایا علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی مایا علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

تازہ ترین