• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجربہ کار میچ ونرز کی خدمات حاصل کرتے رہیں گے، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائی کے کرکٹرز ہیروز تھے، تجربہ اور علم رکھنے والے ان میچ ونرز کی خدمات حاصل کرتے رہیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کے بارے میں اچھی رپورٹس مل رہی ہیں ، پاکستان کرکٹ میں ان کی بہت اہمیت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونس خان ریکارڈز اور فٹنس کے حوالے سے بہت آگے ہیں،جبکہ مصباح الحق یونس خان کو 100 فیصد بیک کر رہے ہیں۔

ایتھکس کوڈ پرعمل کریں گے، مفادات کے ٹکراؤ پر کیس ٹو کیس دیکھیں گے۔

وسیم خان نے بتایا کہ مصباح الحق کا فرنچائز کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ ہے۔

تازہ ترین