• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا باضابطہ اعلان ہو گیا ،13 ممالک کی ٹیمیں کھیلیں گی جن میں سے ٹاپ 7 ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ 2023ء کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

ورلڈ کپ سپر لیگ میں ہر ٹیم تین تین ون ڈے میچز پر مشتمل چار ہوم اور چار اووے سیریز کھیلے گی ، اگلی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے بعد ورلڈ کپ سپرلیگ کے میچز کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا پہلا معرکہ 30 جولائی کو انگلینڈ، آئرلینڈ کے درمیان ہوگا ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2023ء کوالیفائنگ راؤنڈ کو سپرلیگ کا نام شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن ٹیم انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ کے منتظر ہیں ، ورلڈ کپ کے اگلے ایڈیشن کے سفر کا آغاز خوش آئند ہے

تازہ ترین