• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری مانچسٹر ٹیسٹ کا چوتھا روز بارش کی نذر ہوگیا، پورے دن ایک گیند بھی نا پھینکی جاسکی۔

تیسرے دن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز نے دو وکٹ پر 10 رنز بنالیے تھے۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن بارش کے باعث کھیل نہ ہوسکا، پورے دن میں ایک بال بھی نہ پھینکی جاسکی۔

چائے کے وقفے کے بعد فیلڈ امپائرز نے میچ کے چوتھے دن کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

میچ کے تیسرے روز قبل انگلینڈ نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 252 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

تازہ ترین