• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی تامل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وجیا لکشمی نے آن لائن ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا لیکن بروقت اسپتال پہنچائے جانے پر اداکارہ کی جان بچ گئی۔

وجیا لکشمی کی  حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم اب بھی وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور مزید ایک یا دو دن تک انہیں اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول تامل نوجوان اداکارہ نے خودکشی کی کوشش سے قبل اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کرکے سنگین قدم اٹھانے کی وضاحت کی اور بتایا کہ کس طرح ان کو مستقل ہراساں کر کے زندگی مصیبت میں ڈال دی گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو میں تامل ناڈو کی مقامی سیاسی جماعتوں کے دو اہم رہنماؤں سیمان اور ہری نادر پر آن لائن ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ وجیا لکشمی کی جانب سے اپنی زندگی کے خاتمے کی کوشش کی خبر نے سب کو پریشان کردیا اور لوگ اداکارہ کو ہراساں کرنے والی بااثر شخصیات کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین