• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتا ہوں بابر اعظم لیجنڈ بنے، ان کا کسی سے موازنہ نہیں چاہتا، یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کپتان بابر اعظم لیجنڈ بنے، بابر کا کسی سے موازنہ نہیں چاہتا۔

یونس خان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ بابر اعظم اپنی کامیابی اور پرفارمنس ایک قدم مزید آگے لے جائیں۔

یونس خان نے کہا کہ وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا تاکہ بیٹسمین کو جلد سکھاؤں۔

  یونس خان نے اپنی ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈربی میں تمام سہولیات میسر ہیں، دوستانہ اور آزادنہ ماحول ملا، ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، اب کام کر کے اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ ووسٹر میں بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز تھیں، ڈربی میں دوسرے میچ میں فاسٹ بولرز کے لیے اچھا رہا، بیٹسمین کو یہاں انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر صورتحال کے مطابق کھیلنے کا موقع ملا ہے، انٹرا اسکواڈ میچز میں ایک دوسرے کی ویک پوائنٹس کا علم ہوتا ہے، بیٹسمین کا فلاپ ہونا زیادہ پریشان کن نہیں، اس سے پہلے بیٹسمین کا غلبہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جب شروع ہو گی تو بھرپور انداز میں نظر آئیں گے، ہو سکتا ہے کہ اس سیریز میں نتائج نظر نہ آئیں لیکن آئندہ ضرور نظر آئیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ بابراعظم سمیت ہر نوجوان کھلاڑی کو یکساں ٹائم دینے کے کوشش کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل وہ وقار یونس سے گولف سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آج سے ہی وقار یونس کی کوچنگ میں جا رہے ہیں۔

تازہ ترین