• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اولمپئین اسد ملک کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ، ان کی نماز جنازہ میں مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے سابق اولمپئین اسد ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہمرحوم ہاکی کی دنیا کا ایک بہت بڑا نام تھے۔

رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ اسد ملک کی پاکستان ہاکی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئین اسد ملک ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے جبکہ انکی بیٹی شدید زخمی ہو ئی۔

اولمپئین اسد ملک نے میکسیکو اولمپک میں گولڈ جبکہ ٹوکیو اولمپک اور میونخ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا۔

تازہ ترین