آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا میں کورونا کیسز 16922458، اموات 664172


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 22 ہزار 458 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 64 ہزار 172 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 72 ہزار 506 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 602 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 4 لاکھ 85 ہزار 780 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 343 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 98 ہزار 475 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 57 ہزار 178 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 992 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 88 ہزار 954 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 88 ہزار 634 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 84 ہزار 649 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 34 ہزار 252 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 335 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 673 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 28 ہزار 990 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 257 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 59 ہزار 761 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 44 ہزار 876 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 2 ہزار 697 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 612 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 5 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 240 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 49 ہزار 800 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 436 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 27 ہزار 690 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 878 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 692 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں کورونا کیسز 276288، اموات 5892

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہزار 343 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 909 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 789 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 831 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 60 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 892 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 513 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید