• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 63 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 447 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 892 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 513 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 19 ہزار 398 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 172 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 92 ہزار 452 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 133 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 724 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 186 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 963 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 165 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کورونا صورتِ حال گرمی میں بہتر ہونے کے نظریات غلط ہیں، WHO

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 654 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 55 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 50 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 42 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 256 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 19 لاکھ 31 ہزار 102 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین