• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کو اہلیہ کی جانب سے محبت بھرا پیغام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضل کی جانب سے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضل نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی ظفر کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں گلوکار ہمیشہ کی طرح مُسکراتے نظر آرہے ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ فاضل نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم دونوں کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

عائشہ فاضل نے لکھا کہ ’ایک لڑکی اپنی شوہر سے صرف یہی چاہتی ہے کہ اُس کا شوہر اُس بےانتہا محبت کرے اور اُسے ہر خوشی دے، اور آپ نے ہمیشہ مجھے میری سوچ سے بالاتر ہوکر پیار دیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ حیرت انگیز ہے کہ ہماری شادی کو 11 سال ہوگئے ہیں اور ابھی آگے بھی کئی سال باقی ہیں جو ہمیں ساتھ گُزارنے ہیں۔‘

دوسری جانب علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ عائشہ فاضل کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ علی ظفر اور عائشہ فاضل 2009 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اُن کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین