آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کونسی مخلوقات ہمیشہ ٹوئنکل کھنّہ کے پاس رہتی ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں فعال رہنے والی بھارتی پروڈیوسر ٹوئنکل کھنّہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنے گھر کے باغ کی ایک تصویر پوسٹ کی جو اُن کے گھر کی کھڑکی سے لی گئی ہے۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنّہ نے لکھا کہ ’آج صبح جب میں اُٹھی تو میں نے اپنے باغ میں چمپا کے درخت پر پرندوں کا ایک نیا جوڑا دیکھا، ایک چوہا بھی دیکھا جو کہ میری ٹانگ کے اوپر سے گُزرتا ہوا گیا۔‘

ٹوئنکل کھنّہ نے لکھا کہ ’اس کے علاوہ ایک سانپ بھی دیکھا جو کہ گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور پیلے رنگ کی خوبصورت تتلی بھی دیکھی جوکہ میرے بیڈ روم میں آگئی تھی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دنیا ان دنوں ہر طرح کی مخلوقات سے معمور ہے اور یہ ساری مخلوقات ہمیشہ سے میرے آس پاس ہی رہتی تھیں۔‘

ٹوئنکل کھنّہ نے لکھا کہ ’میں وہ ہوں جو شوق سے اِن مخلوقات کو دیکھنے میں مصروف رہتی ہوں۔‘

ٹوئنکل کھنّہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 5 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 66 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئنکل کھنّہ نے لاک ڈاؤن کے دوران خود کو مصروف رکھنے کے لیے کپڑوں پر کڑھائی کرنا شروع کردی تھی جس کی ویڈیو اور تصویر اُنہوںنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔


ٹوئنکل کھنّہ نےاپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا تھاکہ اُنہوں نے نانی کے گھر میں کڑھائی اور سلائی سیکھی تھی اور اب وہ 20 سال کے بعد دوبارہ کڑھائی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی اپنی نانی کی آواز کو سن سکتی ہیں جب ٹوئنکل کھنّہ کی نانی اُن سے کہتی تھیں ’ٹینا خراب کام نہیں کرنا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید