• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF قانون سازی کیلئے سینیٹ اجلاس آج طلب

سینیٹ کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہو گا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

سینیٹ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین