• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے اہم فیصلوں پر پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کاکہنا ہے کہ عمران خان کے سوا کسی اور سےاصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں، وزیراعظم نے اہم فیصلوں پر پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ استعفے دینے والے دونوں معاونین خصوصی اپنا موقف دے چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، اس وجہ سےاستعفیٰ دیا۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی کاکہنا تھا کہ بھارت سے ادوایات درآمد کے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا کا اس سے تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 91 کےمطابق آپ کے موقف سےوزیراعظم متفق ہونگے توآپ کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم کے پاس اپنے اختیارات بھی ہیں، ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، صوبائی حکومت سہولیات دینے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ این ایف سی پر گلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نےاین ڈی ایم اےکو فوری طور پر کراچی میں کام کرنےکی ہدایت کی ہے، جب تک تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

تازہ ترین