• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاط کریں ورنہ ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے: شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عوام کو عیدالاضحیٰ پر محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک بار پھر ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عیدالاضحٰی اور محرم کے دوران کی گئی احتیاط ہمارے آنے والے چند مہینوں کی صورتحال کو صحیح سمت میں رکھے گی۔‘

ساتھ ہی شعیب اختر نے لوگوں کو احتیاط کرنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’احتیاط ہم سب کے لیے بہت اہم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’خیال کریں ورنہ صحت اور کاروبار کو پھر سے ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین