مسلم لیگ نون نے دہری شہریت والے معاون خصوصی اور وزراء کو نکالنے کا مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ نون کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
قرارداد کے کہا گیا کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کی کابینہ میں موجودگی شکوک وشبہات پیدا کررہی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق آئین پاکستان کےمطابق دہری شہریت والا کابینہ کا رکن نہیں بن سکتا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ دہری شہریت والےمعاون خصوصی اور وزراء کو کابینہ سےالگ کیاجائے۔