• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد یورپی ممالک میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں ریلیوں کا آغاز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری دنیا خصوصی طور پر یورپی ممالک میں عید کے اگلے روز مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور مسلسل ایک سال سے کم لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر ایک جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کے خلاف پوری دنیا خصوصی طور پر یورپی ممالک میں عید کے اگلے روز مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔

اس سلسلے میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 4 اگست کو ایفل ٹاور کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ 5 اگست کو کاردواسیٹ سے ایک ریلی جو پیلس دی رپیپلک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرے گی۔

فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے راہنما ان دو مقامات پر بھرپور شرکت کے لیے سرگرم عمل ہیں تاکہ دونوں مقامات پر مظاہروں کے ذریعے مظلوم کشمیری بھائیوں کو ایک سال سے بھارتی افواج کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے اور اس دوران بے پناہ مظالم کی داستان سے آزاد خیال لوگوں تک پہنچائی جائے۔

دونوں پروگراموں کے آرگنائزر اپنی کوششوں میں مصروف ہیں کہ ان کی کاوشوں سے بھارتی حکومت اور افواج کے مظالم کی داستان زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے جو کہ بہت اعلیٰ اور اچھی کاوش ہے۔

تمام محب وطن لوگوں کو ان مظاہروں میں بھر پور شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔

تازہ ترین