• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار


کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان کے نام فیصل علی خان اور نظام الدین ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں، ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی ٹیمیں تشکیل دے رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اسلحے کی ترسیل، بھتہ خوری اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

تازہ ترین