آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات موخر کرنے کا اشارہ دے دیا


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس شیڈول صدارتی انتخابات موخر کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔

مقبولیت میں تنزلی کے شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات کو اس وقت تک موخر کیا جانا چاہیے جب تک لوگ محفوظ طریقے سے ووٹ نہ دے سکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے سے 2020ء کے انتخابات سب سے زیادہ فراڈ اور غیر شفاف ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر شفاف انتخابات امریکا کے لیے شرمندگی کی وجہ بن جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید