• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں جمع مشکوک پائلٹس کی فہرست میں غلطیاں


سپریم کورٹ آف پاکستان میں مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی جمع کروائی گئی فہرست میں غلطیاں سامنے آگئیں۔

اس فہرست میں 15 ایسے پائلٹ ہیں جو کبھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ملازم ہی نہیں رہے۔

فہرست کے مطابق 20 پائلٹ ایسے ہیں جو یا تو ریٹائر ہوگئے یا وفات پاچکے ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق فہرست میں 24 ایسے پائلٹ بھی ہیں جن کے نام اور سول ایوی ایشن اتھارٹ (سی اے اے) ریفرنس نمبر ہی غلط ہیں۔

50 پائلٹ کا لائسنس، ڈیوٹی اور امتحان ایک ہی دن دینے کے الزام پر معطل ہوا ہے جبکہ فلائنگ ڈیوٹی اور تحریری امتحان ایک ہی دن دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

فہرست کے مطابق 10 پائلٹوں کا معاملہ عدالتوں میں ہے، 17 کے معاملے میں کمپیوٹر ریکارڈ میں خامیاں ہیں۔

تازہ ترین