• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننگ بورڈ اجلاس، پی سی بی کے فعال ہونے کا تاثر دینے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلسل میڈیا کی تنقید کی زد میں کام کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیووسیم خان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جمعرات کو بورڈ آف گورنرز میٹنگ بلاکر یہ تاثر دیا گیا کہ پی سی بی غیر متحرک نہیں ہے۔ خبریں آرہی تھیں کہ بورڈ کے حکام کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں کام ٹھپ ہے۔ روز مرہ کے کام اور مستقبل کی تیاریوں پر بھی اراکین کو اپ ڈیٹ دی گئی۔ ویڈیو لنک پر پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا غیر رسمی اجلاس ، غیر روایتی تھا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے احسان مانی اور وسیم خان دفتر آنے کے بجائے ویڈیو لنک پر میٹنگ اور ٹیلی کانفرنس پر فیصلے ہوتے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق غیر رسمی اجلاس میں وسیم خان سمیت کئی افسران اور کوچز کی دہری شہریت اور وسیم خان ے استعفے پر غورنہیں ہو۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں تمام تقرریاں اور کام آئین کے مطابق ہیں، وسیم خان کی دوہری شہریت پی سی بی آئین سے متصادم نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ و سیم خان نے بی او جی کو پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

تازہ ترین