• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ لندن میں پولیس افسر چاقو حملے میں زخمی، ایک شخص چارج

لندن (پی اے) ویسٹ لندن میں ڈیوٹی کے دوران پولیس افسر کو چاقو حملے میں زخمی کرنے پر ایک شخص کو چارج کر دیا گیا۔ میٹ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں پولیس افسر کو شدید زخم آئے۔ پولیس افسر منگل کی شب مائیڈا ویلے میں ایک کال پر رسپانس کیلئے گئے تھے جب یہ حملہ ہوا۔ میٹ پولیس فیڈریشن نے کہا کہ ایشمور روڈ وائیڈا ویلے کے 40 سالہ محم حسین کو عوامی مقام پر شدید جسمانی گزند پہنچانے کی نیت اور چاقو رکھنے کے الزام میں چارج کر دیا گیا۔ اسے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ باور کیا جاتا ہے کہ بعد میں پولیس افسر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ پولیس فیڈریشن نے کہا کہ ویسٹ لندن میں ایک پولیس افسر ساتھی کے شدید زخمی ہونے کی رپورٹ افسوسناک ہے۔ ہم اس کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور اسے مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا شکر ہے کہ زخم اتنے برے نہیں ہیں جتنے ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس آفیسرز روزانہ خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ فیڈریشن نے پہلے بھی حالیہ ہفتوں میں اپنے آفیسرز پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین