• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 961 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 76 ہزار 824 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 58 لاکھ 63 ہزار 226مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 334 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 9 لاکھ 41 ہزار 911 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 55 ہزار 285 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46 لاکھ 34 ہزار 985 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 94 ہزار 735 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 783 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 لاکھ 84 ہزار 965 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 91 ہزار 377 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 13 ہزار 789 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 35 ہزار 807 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 416 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 802 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 499 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 812 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 82 ہزار 169 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 46 ہزار ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 16 ہزار 179 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 19 ہزار 21 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4لاکھ 7 ہزار 492 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 377 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 53 ہزار 536 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 443 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 32 ہزار 510 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 999 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 301 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن سمیت 41 افراد کورونا کا شکار

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہزار 569 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 530 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 9 ہزار 810 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2لاکھ 86 ہزار 20 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 842 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 219 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 292 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں سے 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 951 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 177 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 146 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 47 ہزار 177 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین