• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں دولہا دلہن سمیت 41 افراد کورونا کا شکار

بھارت میں شادی کی تقریب میں دولہا دلہن سمیت 41 افراد کورونا کا شکار ہوگئے۔

بھارتی ریاست کیرالا کی ایک شادی میں حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئیں۔

شادی کے دوران ہی کئی لوگوں کی طبیعت بگڑنے لگی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تو رپورٹ میں دولہا دلہن سمیت 41 افراد کورونا پازیٹو پائے گئے۔

پولیس نے معاملے میں دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دلہن کے والد کے خلاف وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتتدائی رپورٹ کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہوئی تھی، اس شادی میں کورونا کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن میں شامل ہونے والے مہمانوں سے کہیں زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

شادی کے دوران ہی کئی لوگوں کو سانس لینے میں‌ دشواری ہوئی جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کیا گیا.

رپورٹ میں پتا چلا کہ دولہا اور دلہن سمیت 41 افراد کورونا سے متاثر ہیں، واضح رہے کہ کاسر گوڈ میںکرونا کے مریضوں کی تعداد 658 ہے۔

تازہ ترین