• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرور صاحب شفاف احتساب جلد آپ سے بھی شروع ہوگا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سرور صاحب شفاف احتساب جلد آپ سے بھی شروع ہوگا۔ 

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیان پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے سلطنت نیازی کا جعلی احتساب بھگت لیا ہے، شفاف احتساب جلد آپ سے بھی شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آب پاک اتھارٹی کے لیے 300 سفارشی بھرتیاں کرنے کا بھی احتساب ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گورنری کے اثر رسوخ سے ہٹانے کا بھی احتساب ہوگا۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کو سیاسی تھیٹر اور مک مکاؤ کی جائے پناہ بنانےکا بھی حساب ہوگا۔ ہم اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے تمام حکومتی کارندوں کی لسٹیں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اربوں کے جعلی ٹھیکوں، چینی چوری، آٹا چوری اور ادویات چوروں کا بھی اصل احتساب ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وقت کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے، ہر فسادی، بربادی اور جعلی تبدیلی کا چہرہ بےنقاب ہورہا ہے۔ 

تازہ ترین