• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر مزید 18 روپے 48 پیسے مہنگا


حکومت نے ایل پی جی گھریلو سلینڈر مزید مہنگے کا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل (یکم اگست) سے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر ساڑھے 18 روپے مہنگا بھرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 12 کلو گرام گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری طرف وزرارت پٹرولیم کی طرف سے کل سے پٹرول مزید 7 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی گئی ہے۔

سمری میں ڈیزل کی فی لٹر قیمت ساڑھے 9 روپے اور مٹی کے تیل پر 6 روپے اضافے کی تجویز بھی شامل ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

تازہ ترین