جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کو دوسرا خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جس شخص نے اے آر یو کے ساتھ مل کر مجھ سے متعلق معلومات اکٹھی کیں، اسے ہی میرے کیس میں تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ایف بی آر حکام کیس میں کسی سے ہدایات لے رہے ہیں۔
سرینا عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر حکام ان کے بارہ سوالات کا جواب دینے سے اب تک قاصر ہیں۔