• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی سرگرمیاں رواں ماہ سے بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں معطل ہونے والی کھیلوں کی سر گرمیوں کو رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے بتدریج بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی کورآڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں کھیلوں کی بحالی کا روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس مین وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمیدہ مراز کی صدارت میں ہوا، وڈیو لنک اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے وزرائے کھیل نے شرکت کی، جس میں ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کو بحال کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جس میں انڈرو گیمز ، سائیکل مقابلے کو پہلے مرحلے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین