آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی شہری نے حج کیلئے جمع 10 ہزار ڈالرز سے غریبوں کی مدد کر دی

نئی دہلی(خبر ایجنسیاں)بھارت سے تعلق رکھنے والے عارف شاہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بے حد خوش تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادے کے ساتھ حج کرنے کے لیے کئی سالوں سے رقم جوڑ رکھی تھی لیکن وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے جب حکام نے لاک ڈائون کا اعلان کیا تو انہوں نے اور ان کی فیملی نے حج کا ارادہ ترک کرتے ہوئے ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنے کا ارادہ کیا،عارف شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اس سال مکہ اور مدینہ جانا چاہتے تھے لیکن اس دوران کورونا وائرس آگیا اور ہمیں لگا کہ اللہ کو یہ منظور نہیں کہ ہم اس سال تشریف لائیں تو ہم نے اس رقم کو کسی نیک کام میں استعمال کرنے کا سوچا، انہوں نے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار بے روزگار اور غریب اور نادار افراد کی مدد کرنے کے لیے راشن اور ضروری اشیا کے پیکٹس بنا کر تقسیم کیے تاکہ یہ لوگ بھی دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔

اہم خبریں سے مزید