• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز کیخلاف کارروائی، 11؍ رکنی کمیٹی نے کام شروع کر دیا

شوگر ملز کیخلاف کارروائی، 11؍ رکنی کمیٹی نے کام شروع کر دیا 


اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل، این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلئے 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنادی۔انکوائری ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہونگے۔ایف آئی اے ٹیم جعلی طور پرچینی افغانستان برآمد کرنے اور منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔تحقیقاتی ٹیم میں کسٹمز، ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت اسٹیٹ بینک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگرکمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ تحقیقاتی کمیٹی جعلی طور پر چینی افغانستان برآمد کرنے اور منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔یاد رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرے۔

تازہ ترین