• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے پاکستانی پائلٹس اور ماہرین کی اسناد تصدیق کیلئے بھیج دیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ملک میں کام کرنے والے 33 پاکستانی پائلٹس اور 8 تکنیکی ماہرین کی اسناد کی تصدیق طلب کرلی ہے۔30 پائلٹوں کی اسناد درست، دیگر کی تصدیق کا عمل جاری ،دیگر ممالک سے بھی ایسی درخواستیں مل چکیں، میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی اے اے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے 41 پاکستانیوں کی فہرست، ان کی اسناد کی تصدیق کے لیے بھیجی ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 پائلٹوں کی اسناد کو درست قرار دیا گیا ہے بقیہ افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین