آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سالن پکانے پر بہنوں میں تکرار،بڑی بہن نے خودکشی کرلی

کوٹ ادو (نمائندہ جنگ) معمولی بات پر بہنوں میں تو ں تکرار پر بڑی بہن نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع دایہ چوکھا غربی کے رہائشی رشید احمد گرمانی کی 2بیٹیاں 14سالہ صفیہ بی بی اور 11سالہ فاطمہ بی بی کی آپس میں سالن پکانے پر لڑائی ہوگئی۔والدہ بلقیس سلطانہ نے دونوں بیٹوں کو سمجھایا۔ کچھ دیر بعد 14 سالہ صفیہ نے کمرے میں جاکر کالا پتھر پی لیا۔ حالت غیر ہونے پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اہم خبریں سے مزید