• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلوچستان نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی


گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نےچیف سیکرٹری فضیل اصغر ، گورنر ہاؤس کے عملے کے ہمراہ عید الاضحی کی نماز گورنر ہاؤس کےسبزہ زار پر ادا کی۔

نمازعید کےبعد ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی گئی ، جبکہ ملک میں قیام امن کیلئےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

نمازعید کی ادائیگی کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا گیا۔

تازہ ترین