گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کےایام میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، عوام گلے نہ ملیں، ہاتھ نہ ملائیں۔
عمران اسماعیل نے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی دور اندیشی سے پاکستان کی صورتحال بہت بہتر ہے، آج پوری دنیا کورونا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کا اعتراف کررہی ہے۔