• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فنکاروں کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارک

بڑی عید، عید الضحیٰ کے موقع پر بھارتی فنکاروں کی جانب سے اپنے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے ۔

آج پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی عید الضحیٰ منائی جا رہی، اس موقع پر ہندوستانی فنکاروں کی جانب سے اپنے مسلمان مداحوں سمیت اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے ۔

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے عید الضحیٰ کی مبارکباد دی ۔

عید الضحیٰ کے موقع پر سلمان خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ۔

انیل کپور نے  عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  عید سے متعلق پیغام میں لکھا کہ ’عید کے اس بابرکت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن اور خوشحالی سے بھر پورعید مبارک ہو ۔‘

بھارتی سابق کرکٹ کھلاڑی اور سیاست دان گوتم گمبھیر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔

بھارتی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دہتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پوری دنیا میں جو بھی آج کے دن عید منا رہے ہیں اُن سب کو بہت بہت عید مبارک، امید ہے کہ یہ عید ہمارے لیے برکتیں ، خوشیاں اور امن لائے۔‘

عید الضحیٰ کے موقع پر دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد دی گئی جس میں سونو سود، فرح خان ، منوج باجپائی شامل ہیں ۔

تازہ ترین