• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان اور دیگر عہدیداران نہیں، فاونڈنگ ممبران ہیں، پی سی بی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاکہنا ہے کہ ناردرن ایسوسی ایشن نےماڈل آئین پر ابھی عمل درآمد نہیں کیا، صوبائی ایسوسی ایشنز کو سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ناردرن ایسوسی ایشن کی باڈی سوسائٹی ایکٹ میں رجسٹریشن کے لئے بنائی گئی ہے،جبکہ سلمان نصیر، وسیم خان اور دیگر عہدیداران نہیں، فاونڈنگ ممبران ہیں۔

پی سی بی ترجمان کاکہنا ہے کہ فاؤنڈنگ ممبرز بننے کے لئے پی سی بی کےعہدیداروں پر کوئی پابندی نہیں ہے، باڈی رجسٹر ہونے کے بعد منتخب عہدیداران ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو رجسٹر کرانے کے لئے پی سی بی نے عبوری انتظامات کئے ہیں،جبکہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے معاملات منتخب عہدیداران ہی سنبھالیں گے۔

تازہ ترین