• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی، آج بھی بارش کی پیشگوئی، کئی علاقوں میں بوندا باندی

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

تازہ ترین