• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ کا عید پر فرنٹ لائن کارکنان کو خراج تحسین

پاکستان  میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف برسرِ پیکار فرنٹ لائن پر موجود کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ نے لکھا کہ پاکستان میں کورونا کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ طبی عملے کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے کیونکہ یہ لوگ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ہماری جانوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ یہ تمام عملہ کسی ہیرو سے کم نہیں بلکہ یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

گلوکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’برائے مہربانی طبی عملے کی وارننگ پر توجہ دیں اور اس عید پر محفوظ رہیں اور احتیاط برتیں۔‘

تازہ ترین