• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے لیے ایک منٹ بولنے کا بھی مناؤ، پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید موجودہ حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ کشمیر کے لیے ایک منٹ بولنے کا بھی مناؤ۔

ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے حکومت کی جانب سے 5 اگست کو ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کے اعلان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منٹ کی خاموشی تو وہ اختیار کریں جو بول رہے ہوں، آپ نے تو 2 سال سے خاموشی ہی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پرویز رشید نے تحریک انصاف کو تحریک تکلیف قرار دیدیا

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید کا حکومت سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کشمیر کے لیے ایک منٹ بولنے کا بھی منائے۔

تازہ ترین