• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، آلائشوں کے تعفن کو ختم کرنے کیلئے عرق گلاب کا اسپرے

یہ بھی دیکھیے: کراچی میں اب تک 8 ہزار ٹن آلائشیں تلف


لاہور میں آلائشوں کے تعفن کو ختم کرنے کے لیے بعض علاقوں میں عرق گلاب کا اسپرےکیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق عرق گلاب کا اسپرے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی طرف سے کیا جارہا ہے، لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ، گلبرگ، فیروز پور روڈ سمیت وحدت روڈ، سمن آباد، عثمانی روڈ، کالج روڈ پر عرق گلاب کا اسپرے کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرومانگٹ روڈ، جوہر ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں بھی عرق گلاب کا چھڑکاو کیا گیا، 15 سو لیٹر عرق گلاب سے شہر میں چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیوایم سی نے بتایا کہ عید کے دوسرے روز بھی شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین