• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سندھ حکومت نے کام کیا ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کراچی کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ اب کراچی میں کام ہوا ہے، سندھ حکومت نے کام کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی والوں کا حافطہ کمزور نہیں، پہلے تھوڑی سی بارش پر سڑکیں بند ہوجاتی تھیں، بارش میں کراچی میں کچھ علاقے زیر آب آئے، دو گھنٹے بعد پانی نکلنا شروع ہو گیا تھا۔

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ دو تین اور علاقے ہیں جہاں پانی کی نکاسی کا مسئلہ آتا ہے، سب مل کر کام کریں گے، ہم سب کو ویلکم کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کے لیے پورے سندھ میں کمشنرز کو فنڈز بھیجے گئے ہیں، 5 سے 11 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین