• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارلحکومتوں میں آلائشیں اٹھانے کا کام سست روی کا شکار


ملک کے چاروں صوبائی دارلحکومتوں سمیت مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کا کام سست روی کا شکار ہوگیا۔

کراچی میں اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد، محمود آباد، کورنگی سمیت کئی مقامات پر آلائشیں بروقت نہ اٹھائے جانے کی شکایات ملنے لگیں۔

دوسری طرف لاہور میں بارش کے بعد گندگی اور کچرا اٹھانے کے لیے واسا نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

لاہور میں آلائشوں اور  گندگی سے اٹھنے والی بو ختم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں عرق گلاب کا اسپرے کیا گیا۔

پشاور اور کوئٹہ کے کئی علاقوں میں تاحال آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، تاہم انہیں اٹھانے کا کام سست روی کا شکار ہے۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین