• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ اور عاصم کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش

پاکستانی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے مداح عید کے موقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے۔

ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک لائیو سیشن میں عاصم کے ساتھ تعلق کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ’ وہ دونوں صرف بہترین دوست ہیں۔‘

ہانیہ کی طرف سے کی گئی تعلق کی تردید عاصم کے ساتھ ان دونوں کے مداحوں کے لیے بھی غیرمتوقع تھی، ہانیہ کے اس بیان کے بعد صارفین نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور عاصم کو فرینڈ زون کرنے پر ہانیہ کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا ۔

اب عید الضحیٰ کے موقع پر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاصم اظہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ اپنے چند دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ایک بہترین سیلفی لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔


تصاویر میں ہانیہ عامر نے لال رنگ کا گوٹا لگا ہوا خوبصورت جوڑا پہنا ہوا جبکہ عاصم اظہر سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں ۔

ہانیہ عامر کی جانب سے عید الضحیٰ کے موقع پر شیئر کی گئی ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے مداحوں کی جانب سے دونوں کی تعریفوں کے پُل باندھے جا رہے ہیں کہ ہانیہ اور عامر ساتھ میں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں اور دونوں کو عید کی مبارکباد بھی دی جا رہی ہے ۔

مداحوں کی جانب سے ہانیہ کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ‘ آخر کار ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ ہیں۔‘

تازہ ترین