• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل مہرین سید نے اپنی سالگرہ مناتے ہوئے خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

پاکستانی اداکارہ مہرین سید آج اپنی 38ویں سالگرہ منار ہی ہیں ، مہرین نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔

مہرین سید نے اپنی سالگرہ کی ویڈو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ زندگی میں پہلی اور آخری بار قرنطینہ میں سالگرہ منارہی ہیں۔‘


مہرین کے اپنی ویڈیو پر اُن کی سالگرہ پر آن لائن شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے آن لائن میری سالگرہ میں شرکت کی۔‘

انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کا دن خوبصورت بنانے کے لیے اپنی فیملی اور دوستوں سے محبت کا ظہار بھی کیا ۔


مہرین کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نیوی بلو رنگ کے خوبصورت پونچو لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اُن کی ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے بھی اُن کی تعریف کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

دوسری جانب پاکستان کی خوبصورت ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی جانب سے بھی اپنے فوٹو، ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر مہرین کی ایک تصویری شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

صدف کنول کا اپنی پوسٹ میں مہرین کے لیے کہنا تھا کہ ’ وہ مہرین کو بطور بہن پا کر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہیں ،وہ مہرین کی سالگرہ پر بہت سارہ پیار بھیج رہی ہیں، سالگرہ مبارک مہرین ۔‘

تازہ ترین