• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کھلاڑیوں اور آرگنائزر کے مفت کورونا ٹیسٹ

صحت مند معاشرہ ایک کامیاب قوم کی تشکیل کیلئے لازم جزہے عوام کو صحت،تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے تمام ادارے باہمی اشتراک اور ایک مربوط پالیسی کے تحت کام کریں تو اس کے یقینا مثبت نتائج سامنے آتے ہیں روٹری انٹرنیشنل کا شمارسما جی خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ فلاحی تنظیموں میں ہوتا ہے رواں ماہ پاکستان میں صحت، میڈیکل، سماجی فلاح و بہبود اور کھیلوں کی سرپرستی کے حوالے میں معروف شخصیت پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر کی حیثیت چارج سنبھالا توروٹری کے پلیٹ فارم سے فورا کورونا وائرس اورلاک داؤن سے متاثرہ افراد کی دادرسی کیلئے اقدامات کا آغازکردیااور اس ضمن میں پہلے سے مصروف عمل کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کو 1000 فیس ماسک دینے اور ان کے کورونا کے مفت ٹیسٹ کرانے کااعلان کیا۔ 

اس حوالے سے روٹری انٹرنیشنل کے ڈسڑکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال میں ہمیں متحد ہوکر اس عالمی وباء سے مقابلہ کرنا ہو گا آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری فوج، رینجرز، پولیس اور خصوصا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ان کایہ جذبہ لائق تحسین ہے کورونا وائرس کے منفی اثرات سے کھیل کے میدان اورکھلاڑی بھی محفوظ نہیں رہ سکے ہیں لاک ڈاؤن کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں منجمند اور میدانوں کے ویران ہونے کا براہ راست اثر کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں، آرگنائزرزاور گراؤنڈ اسٹاف کوہوا ہے انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی پرچم سربلند کرنے والے بیشتر کھلاڑی اس وقت مالی پریشانیوں کے باعث شدید کسمپرسی کی زندگی گذارنے پرمجبور ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آگئی ہے۔ 

ایسے وقت میں میں کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے کورونا کی سنگین صورتحال کے دوران کھیلوں سے وابستہ افراد کی عملی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے جو لائق تحسین و دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید عمل ہے خاص طور پرروزانہ کی بنیاد پر مختلف چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی فورسزاور خصوصا پولیس کے جوانوں سے اظہار یکجہتی اور انہیں رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجوریں جبکہ رات کے اوقات میں مختلف شاہراؤں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس کے جوانوں میں ریفریشمنٹ بکسز اور چائے کی تقسیم جیسے عمل سے ہمارے جوانوں کے حوصلوں کومزید بلندکردیا ہے۔ 

ڈاکٹر فرحان کامزید کہنا تھا کہ روٹری انٹرنیشنل کیجانب سے مستحق کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے مزید فلاحی منصوبوں اور انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کے ایس ایف سے تعاون کو جاری رکھا جائے گا بلا شبہ کے ایس ایف کی ٹیم کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکردن رات اس نیک مقصد کی انجام دہی میں مصروف ہیں وہ ملکی سطح پر ایک مثال ہے روٹری انٹرنیشنل اس کارخیر میں کے ایس ایف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمارا پلیٹ فارم پاکستان میں اس عالمی وباء کے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کیلئے کی گئی ہرکاوش میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین