• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

مشرکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 6 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا یہ اجلاس ساڑھے سات ماہ بعد منعقد کیا جارہا ہے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس پر مشترکہ مفادات کونسل کا ایک اجلاس بھی نہ ہو سکا۔

سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی کورونا پر مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہر 90 دن کے اندر بلانا لازمی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ اجلاس میں گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کورونا سے متعلق حکمت عملی سمیت 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی سمری پیش کرے گی۔

سندھ حکومت پیٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت لیوی، خام تیل، قدرتی گیس سے متعلق بھی سمری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیشنز آف مائنز اینڈ آئل فیلڈز اینڈ منرل ڈیولپمننٹ گورنمنٹ کنٹرول ایکٹ 1948 میں ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

خواندگی کو فروغ دینے کے لیے این سی ایچ ڈی، بی ای سی ایس کے مستقبل کے کردار پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کے کچھ امور کا کنٹرول سی آر بی سی سے پنجاب کو دینے کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔

سی سی آئی کی 18-2017 کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سی سی آئی کے 23 دسمبر 2019 کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین