آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی ، خودکشی کیلئے آنیوالی خاتون کو بچالیا

ملتان(نمائندہ جنگ) ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون بچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریلوے لوکوشیڈ ملتان کاسنئیرٹرین ڈرائیور اسدنعیم پشاور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے لئے لے کر جارہا تھا کہ رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمدپناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پرآکر لیٹ گئی۔ 

ٹرین ڈرائیورنے فوری ایمرجنسی بریک لگاکرخاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوروک لیا اوربعد ازاں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کرکے15منٹ کی تاخیر سے روانہ کردیا۔

اہم خبریں سے مزید