• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا، گرفتار ملزمان میں ایک حاضر سروس جبکہ دوسرا نوکری سے برطرف شدہ اہلکار ہے۔

پولیس کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ پرموٹرسائیکل سوار 2ملزمان کو تلاشی کے لئے روکا تو ملزمان نے رکنے کے بجائے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی ہونے کوشش کی، پولیس کا پیچھا کرنے پر کھارادر میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔

ایک زخمی ملزم کی شناخت فہیم اور دوسرے کی یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم فہیم حاضر سروس پولیس اہلکار ہے جو کہ مدینہ کالونی تھانے میں تعینات ہے جبکہ ملزم یعقوب پولیس سے برطرف کیا گیا اہلکار ہے۔

تازہ ترین